انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کی پاک انگلینڈ کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت
جمعہ 30 ستمبر 2022 23:10
(جاری ہے)
آئی جی نے سٹیڈیم کے اردگرد ٹریفک کی ہموار روانی برقرار رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ میچز دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
اجلاس میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہوٹل اور سٹیڈیم روٹ پر نصب سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے اور ایس او پیز کے مطابق میچز کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او نے شہریوں سے درخواست کی کہ شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ شائقین میچ کے اوقات سے قبل سٹیڈیم میں تشریف لائیں اور سکیورٹی پر مامور عملہ سے تعاون کرتے ہوئے ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس کے ایک ہزار وارڈنز رات گئے تک خصوصی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔سنٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں سی سی پی اولاہور، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شامل تھے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت لاہور پولیس کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.