Live Updates

وارنٹ گرفتاری پر حیرانی ہوئی جلد حکمت عملی کا اعلان کریں گے، شاہ محمود

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:11

وارنٹ گرفتاری پر حیرانی ہوئی جلد حکمت عملی کا اعلان کریں گے، شاہ محمود
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے توحیرانی ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیرانی ہورہی ہے کیونکہ میں عدالتی کارروائی میں شامل بھی رہا ہوں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے جواب میں واضح مؤقف بھی اپنایا تھا، انہوں نے روسٹرم پرجاکر اپنے بیان پر معذرت بھی کردی تھی، عمران خان نے عدالت جاکرجج صاحبہ سے بھی معذرت کرلی،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیان پر معذرت کی،وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے تو حیرانی ہوئی، وکلاسے مشورہ کرکے جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات