موسمیاتی تبدیلیوں سے 2010 کے بعد ایشیامیں زراعت اورلائیوسٹاک کے شعبے کو49 ارب ڈالرکانقصان ہوا، ایشیائی ترقیاتی بینک

منگل 4 اکتوبر 2022 13:41

موسمیاتی تبدیلیوں  سے 2010  کے بعد ایشیامیں زراعت اورلائیوسٹاک کے شعبے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2022ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2010 کے بعداب تک ایشیاکے خطے میں زراعت اورلائیوسٹاک کے شعبے کو49 ارب ڈالرکانقصان ہواہے۔یہ بات اے ڈی بی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ اثرات ایشیا کے خطے پرپڑے ہیں اوراس خطے میں نقصان کاتناسب دنیا کے دیگرعلاقوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ صرف چین میں موسمیاتی تبدیلیوںکی وجہ سے 40 ملین ہیکٹراراضی پرفصلوں اورپیداورکونقصان پہنچا،مئی میں بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب سے 24 ہزار افراد بے روزگار جبکہ فصلوں کو6 ملین ڈالرکانقصان پہنچا ۔رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت اورلائیوسٹاک کوپہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے پیرامیٹرک انشورنس کاطریقہ کاروضع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔