قائداعظم ٹرافی کے دوران امپائر کی طبیعت بگڑ گئی

منگل 4 اکتوبر 2022 18:41

راولپنڈی ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2022ء) قائداعظم ٹرافی کے دوران امپائر کی طبیعت بگڑ گئی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کا مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران امپائر ساجد آفریدی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

(جاری ہے)

پیٹ میں درد ہونے کے باعث امپائر ساجدآفریدی فیلڈ چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد میچ ریفری علی نقوی نے بطور فیلڈ امپائر عمران جاوید کے ہمراہ ذمے داری نبھائی۔

متعلقہ عنوان :