امارات میں 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز

نئے اقامہ نظام زندگی کے تمام شعبوں کے ہنرمندوں کو یہ سہولت دی گئی ہے ،حکام

بدھ 5 اکتوبر 2022 14:45

امارات میں 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے گولڈن، ورچوئل اور گرین سمیت 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کے لیے کہ اقامے 2 سے 10 برس تک کے لیے ہیں اور یہ تمام قابل توسیع بھی ہیں۔نئے اقامہ نظام میں سرمایہ کاروں، تاجروں، سائنسدانوں، ماہرین، ممتاز طلبہ، فلاحی خدمات، ڈاکٹروں اور زندگی کے تمام شعبوں کے ہنرمندوں کو یہ سہولت دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی اقامہ ختم ہونے یا منسوخ کیے جانے کے بعد ایک سے چھ ماہ تک امارات میں قیام کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :