جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد2ہزار679 ہو گئی ، 6 جاں بحق

بدھ 5 اکتوبر 2022 15:50

جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد2ہزار679 ہو گئی ، 6 جاں بحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) راولپنڈی اسلام آبادمیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2ہزار679 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 22 مریض داخل ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 431 ہو گئی ہے۔ اسی طرح پولی کلینک ہسپتال میں24 گھنٹوں کے دوران 6 مریض داخل ہونےسے مجموعی تعداد110 ،کیپیٹل ہسپتال میں 4مریض رپورٹ ،مجموعی تعداد57 ، شفاانٹرنیشنل ہسپتال میں 2 مریض داخل، مجموعی تعداد 19، قائداعظم ہسپتال میں 3مریض رپورٹ،مجموعی تعداد35، فیڈرل جنرل ہسپتال میں کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا،تاہم متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد203 ہے۔

بے نظیربھٹو ہسپتال میں کوئی نیامریض رپورٹ نہیں ہوا، 150 مریض زیر علاج، ہولی فیملی ہسپتال میں 6 مریض رپورٹ مجموعی تعداد283 ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ،55 مریض زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

النفیس جنرل ہسپتال میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ،9 مریض زیرعلاج ، سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، زیر علاج مریضوں کی تعداد6 ہے۔ پرائیویٹ لیبارٹریز سمیت دیگرمیں 24گھنٹوں کے دوران 50مریض رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعدادایک ہزار321 ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ6 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔