نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبی ؐ 12ربیع الاوّل9 اکتوبر اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
بدھ 5 اکتوبر 2022 22:01
(جاری ہے)
مختلف اداروں میںسیرت النبی ؐ کے موضوع پر سیمینارز،کانفرنسز اورمحافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام و خطیب اور مشائخ عظام ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر روشنی ڈالیں گے۔
مختلف مقامات پر دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی،کیک کاٹے جائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ فرزندانِ اسلام کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺکے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جہانیاں سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی ؐ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیںگھروں اور کاروباری مراکز پر بھی سبز روشنیاں لگا کر سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی آمد کا استقبال کیا جارہا ہے درودیوار برقی قمقموں سے سجائی جارہی ہیں عوام کا جذبہ دیدنی ہے جو کہ بڑھ چڑھ کر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف گھروں اور مساجد میں محافل میلاد النبیؐ منانا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں جن میں ممتاز علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں۔نبی پاک ﷺکے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گاجبکہ گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے سجایا جا رہا ہے۔ جہانیاں سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جلوسوں کے راستوں میں دودھ، شربت کی سبیلیں لگانے، مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔ جہانیاںمیںمرکزی جامع مسجد جیلانی ،مرکزی چوک ،بائی پاس جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد،چک135دس آر،پل114،رحیم شاہ،علی شیرواہن سمیت تحصیل بھرسے جلوس نکالے جائیں گے۔پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.