حرمین شریفین میں بزرگوں کی سہولت کیلئے توقیر پروگرام کا افتتاح کردیاگیا

جمعرات 6 اکتوبر 2022 14:20

حرمین شریفین میں بزرگوں کی سہولت کیلئے توقیر پروگرام کا افتتاح کردیاگیا
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) حرمین شریفین میں بزرگوں کی سہولت کیلئے توقیر پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔حرمین شریفین اتھارٹی نے یہ سہولت بزرگ زائرین کے لیے شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرکے معمر افراد کو کئی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ان خدمات میں معمر افراد کی ادائیگی عبادت میں آسانی پیدا کرنا، ان کو آرام پہنچانا اورانہیں خوش و خرم رکھنے کا بندوبست کرکے ان کی زیارتوں کو یادگار بنانا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :