پشاور،دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 8 شیر فروش گرفتار

400 لیٹر سے زائدملاوٹ شدہ دودھ تلف‘ ڈی سی کی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:57

پشاور،دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 8 شیر فروش گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) صو بائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر مختلف علاقوں سے 08 شیر فروشوں کو گرفتارکرتے ہوئی400 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر عزا ارشد نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری سپر وائزہ نعیم الحسن کے ہمراہ ورسک روڈ اور چارسدہ شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔

لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر08 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 400لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :