کوئٹہ، ایپکا لائیوسٹاک یونین اتحاد کی 13 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں ریلی و مظاہرہ

جمعرات 20 اکتوبر 2022 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2022ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری کی قیادت میں ایپکا لائیوسٹاک یونین اتحاد کے 13 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے رحمت اللہ زہری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا نے ہمیشہ اپنے ملازمین اور ورکروں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور تمام معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے کے لئے کوشاں رہے ہیں لائیوسٹاک ایپکا یونین کی جانب سے 13 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا گیا ہے جس میں پولٹری ملازمین کی بے دخلی پولٹری فارم کا خاتمہ سینکڑوں ملازمین کی بیروزگاری بے دخلی 80 سال سے آباد قومی اثاثے کا خاتمہ پولٹری فارم میں موجود کروڑوں روپے کی مشینری اور پرندوں کی بربادی و ضیاع اسپورٹس اسٹیڈیم کے نام پر تمام اقوام کی قیمتی زمین ہزارہ کمیونٹی کو حوالگی اور نوازنہ بروری روڈ کے رہائشیوں اور محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کے لئے موجودہ عید گاہ ‘ جنازہ گاہ کا خاتمہ کوئٹہ کے شہریوں کی سہولت کے لئے موجود سرکاری بکرہ منڈی کا خاتمہ بلوچستان کے عوام کے موجود ماڈل پولٹری فارم جو کہ سکول کا درجہ رکھتی کا خاتمہ کوئٹہ کے باسیوں بلخصوص فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم کے مریضوں کے لئے قائم سہولت کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ بلخصوص کمشنر کوئٹہ ‘ ڈپٹی کمشنر‘ تحصیلدار پٹوراری کی ہزارہ کیمونٹی کی ناجائز سپورٹ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے نام پرموجود 2 ایکٹر زمین جو کہ لائیوسٹاک کی اسپنی روڈ اور بروری روڈ پر موجود ہے 255 ایکڑ زمین پر لینڈ مافیا اورناجائز کسی کو شے دینے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے یہ تمام اقدامات ہمیں نامنظور ہیں اگر حکومت اورانتظامیہ نے زور زبردستی ہمیں زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش کی تو ہم ہر قسم کا راست اقدام اٹھانے پرمجبور ہونگے اور اپنے لوگوں اور محکمے کی زمین کو کسی کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اس لئے حکام ہوش کے ناخن لیں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے منتشر ہوگئے ۔