ایبٹ آباد،حویلیاں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کےمنشیات برآمد کر لیں

جمعرات 27 اکتوبر 2022 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2022ء) ایبٹ آباد کی حویلیاں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او حویلیاں نے ایک کارروائی کے دوران جھنگڑہ پل کے مقام سے منشیات فروش عابد شاہ ولد رستم شاہ سکنہ سلطان پور کو گرفتار کرتے ہوئے دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 3 کلو 138 گرام چرس برآمد کر لی، ملزم کے خلاف تھانہ حویلیاں میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔