ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ’کیچ آف دی 'ٹورنامنٹ ‘ کے چرچے

بابر کے ایک ہاتھ کے کیچ نے شائقین کو دنگ کر دیا اور انہوں نے اسے 'ٹورنامنٹ کے بہترین کیچز' کے لیے نامزد کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 اکتوبر 2022 18:03

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ’کیچ آف دی 'ٹورنامنٹ ‘ ..
پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اکتوبر 2022ء ) بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف 14ویں اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کی بال پر پہلی سلپ میں ایک غیر معمولی کیچ لیا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف گیند کے ذریعے غلبہ حاصل کیا۔ باؤلرز کی نمایاں کارکردگی کے علاوہ بابر نے بلائنڈر کیچ لے کر ہجوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

ریگیس چکابوا، جو میچ کی اپنی پہلی ڈلیوری کا سامنا کر رہے تھے، ایک شاندار کیچ لیے جانے پر حیران رہ گئے اور گولڈن ڈک کی خفت سے دوچار ہوکر واپس پوویلین کے لیے چل پڑے۔ پہلی سلپ میں بابر کے ایک ہاتھ کے کیچ نے شائقین کو دنگ کر دیا اور انہوں نے اسے 'ٹورنامنٹ کے بہترین کیچز' کے لیے نامزد کیا۔ 
پاکستان کے باؤلرز نے زمبابوے کو 20 اوورز میں 130-8 تک محدود رکھنے میں اپنی ٹیم کی مدد کے لیے حیرت انگیز کام کیا۔

(جاری ہے)

محمد وسیم جونیئر نے چار، شاداب خان نے تین اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ حارث نے اپنا سب سے کفایتی T20I اسپیل بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :