سندھ کے ہیلتھ ملازمین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے ، محمد ارشد

سندھ ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کی حمایت، شرکا ء پر تشدد اور گرفتاریوں جیسے عمل کی مذمت

جمعرات 17 نومبر 2022 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2022ء) پمز ہسپتال میں فیڈرل ہیلتھ ایمپلائز نے صوبہ سندھ کے ہیلتھ ورکرز کے پریس کلب کراچی سندھ احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت اور شرکا پر تشدد اور گرفتاریوں جیسے عمل کی شدید مذمت کی اور پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین میں ڈاکٹرز ، نرسز، پیرامیڈکس، گزیٹڈ اور نان گزیٹڈ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عملی طور یک جان ہونے کا ثبوت پیش کیا ،شرکا نے وفاقی حکومت کو بھی متنبہ کیا کہ وفاقی صحت کے اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بھی یکساں سروس اسٹرکچر، اسکیل، الائونس اور مراعات جلد از جلد دی جائیں، پمز کے سرکاری حیثیت بحالی کا جلد سے جلد نوٹیفائی کیا جائے احتجاجی مظاہرے سے محمد ارشد خان، چودہری انس، سعیداللہ جان،ملک زیشان ، راجہ ربنواز،ملک طاہر اعوان، مفیظ الدین صدیقی، نوید آزاد، ملک تنویر نوشاہی ،ادریس خان ، عارف خٹک ،نواز لالی،چوہدری خالد ، لیاقت اوگاہی ، سسٹر اسما ، نائلہ جیسی ، اکرام اللہ ،ڈاکٹر فیض اچکزئی،ڈاکٹر حیدر عباسی ڈاکٹر شیر علی اور چودہری قمر گجر نے خطاب کیا۔