درگئی ملاکنڈ میں یونیورسٹی کے قیام کی جانب عملی قدم اٹھا چکے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش

منگل 22 نومبر 2022 20:45

%پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2022ء) درگئی ملاکنڈ میں یونیورسٹی کے قیام کی جانب اہم پیشرفت، زمین حاصل کر لی گئی،جس کے لیے رسمی طور پر محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئی. اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کے ساتھ ساتھ سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم داؤد خان اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن معتصم باللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے کئی عملی اقدامات اٹھائے ہیں.، اس سلسلے میںدرگئی ملاکنڈ کے نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی کے قیام کی جانب پہلے مرحلے میں اراضی کا حصول ممکن بنایا گیا ہے جبکہ کیمپس کے قیام کے بعد اسے جامعہ کا درجہ بھی دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کی فلاح پر خاص توجہ دے رکھی ہے جس میں تعلیم سب کے لیے پہلی ترجیح ہی. صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے تعاون سے اراضی کا حصول بھی ممکن بنا دیا گیا ہے۔