ایلون مسک نے ٹوئٹر کے معطل اکاونٹس کی بحالی کا اعلان کردیا

جمعہ 25 نومبر 2022 16:28

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے معطل اکاونٹس کی بحالی کا اعلان کردیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر پر معطل شدہ اکاونٹس کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی وی سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے لکھا کہ رائے شماری کے بعد ٹوئٹر کے معطل کچھ اکاونٹس آئندہ ہفتے سے بحال کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائی گئی رائے شماری میں 31 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا، جن میں سے 72.4 فیصد افراد نے معطل اکاونٹس کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک معروف کہاوت زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھوبھی لکھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کامیڈین کیتھی گرفن کے اکاونٹس بحال کئے تھے