قطر نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد سے پوری دنیا کے دل جیت لئے،گل نواب

قطر عالم اسلام عالم عرب کا ایک اہم ملک ہے ،قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کا ہونا عالم اسلام کیلئے خوش آئند بات ہے،گفتگو

اتوار 27 نومبر 2022 10:45

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2022ء) قطر نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد سے پوری دنیا کے دل جیت لئے۔ ان خیالات کا اظہار الابراھیم ٹریڈنگ اسٹیٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گل نواب نے خصوصی گفتگو میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر عالم اسلام عالم عرب کا ایک اہم ملک ہے اور قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کا ہونا عالم اسلام کیلئے خوش آئند بات ہے، انہوں نے کہا کہ قطر نے شریعت اور اسلامی روایات کو برقرار رکھ کر قابل فخر عمل کیا ہے، جس کو پورے عالم اسلام کی عوام نے سراہا ہے۔

الابراھیم ٹریڈنگ اسٹیٹ کے ڈپٹی منیجر حاجی نواب خان نے قطر کی حکومت کی جانب سے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کئے گئے انتظامات قابل تعریف ہیں اور قطر نے اپنے اسلامی تشخص کو برقرار رکھا ان کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جن کو آٹھ گروپوں میں تقسم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میزبان قطر، ایکواڈور، سینی گال اور نیدر لینڈز پر مشتمل ہے جبکے گروپ بی میںانگلینڈ،ایران، امریکا اور ویلز کو رکھا گیا ہے۔

ارجن ٹائنا، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی میں ہین جبکہ گروپ ڈی میں دفاع چمپئین فرانس، آسڑیلیا، ڈنمارک اور تیونس کو گروپ ڈی میں جگہ ملی ہے۔گروپ ای میں اسپین، کوسٹا ریکا، جرمنی اور چاپان ہیں۔ بلجیم، کنیڈا، مراکش اور کروشیا گروپ ایف میں ہیں جبکہ گروپ جی میں برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ اور کیمرون کو جگہ ملی ہے۔پرتگال، گھانا، یوروگوائے اور جنوبی کوریا گروپ ایچ میں ہیں۔ہر گروپ سے 2 ٹیمیں دوسرے رائونڈ میں کھیلنے کی حقدار بنیں گی۔ دوسرے رائونڈ کی فاتح ٹیمیں کوارٹر فائنل میں داخل ہونگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل18 دسمبر2022 کو لوسیل میں کھیلا جائے گا۔