ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل 6ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی

پیر 28 نومبر 2022 10:10

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2022ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل (منگل کو )مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل منگل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں ایکواڈور اور سینیگال آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلا جائے گااور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ بھی گروپ اے کی ٹیموں نیدرلینڈز اور میزبان قطر کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ بھی رات 8 بجے شروع ہوگالیکن یہ میچ البیت سٹیڈیم، الخورکے مقام پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی روز کے تیسرے اور آخری میچ میں گروپ ایچ کی ٹیموں پرتگال اور یوراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ رات 12 بجے لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :