کھجور کے باغبانوں کو دسمبرمیں درختوں کی شاخ تراشی کرنے کی ہدایت

بدھ 30 نومبر 2022 15:50

کھجور کے باغبانوں کو دسمبرمیں درختوں کی شاخ تراشی کرنے کی ہدایت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کھجور کے کاشتکاروں کو رواں ہفتہ کے دوران پودوں کوگوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ باغبان و کاشتکار دسمبر کے رواں ہفتہ میں کھاد ڈالنے کا عمل مکمل کر لیں جبکہ انہیں رواں ماہ دسمبر کے آخراوراگلے ماہ جنور ی کے پہلے عشرہ کے دوران کھجور کے پودوں کو فاسفورس کھاد کی پوری اور نائٹروجن کی آدھی مقدار ڈالنے کا بھی مشورہ دیاگیاہے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق کاشتکاروں کو 4سے5کلوگرام ایس ایس پی یا 2کلوگرام ٹی ایس پی اور ایک کلوگرام یوریا کھاد فی پودا استعمال کروانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پھل نہ دینے والے کھجور کے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں آدھی کیمیائی کھاد 31دسمبر تک گوبر والی کھادکے ساتھ اور بقیہ کھاد جنوری کے آخری ہفتہ میں ڈالی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھاد تنے سے ایک فٹ دور درخت کی شاخوں کے پھیلاؤ کے برابر زمین میں ڈال کر اچھی طرح گوڈی کرنے سے اس کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا 31دسمبر سے قبل درختوں کی شاخ تراشی، پرانے پتوں کو توڑنے، جن شاخوں پر پھل لگ چکا ہو انہیں کاٹنے اور نئے پتوں سے کانٹے ختم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ یہ کانٹے پھل کو زخمی نہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :