بلدیہ کورنگی بئیر بو آرچری چمپئن شپ، طلبا طالبات نے تیر اندازی کے جوہر دکھائے

بدھ 30 نومبر 2022 17:46

بلدیہ کورنگی بئیر بو آرچری چمپئن شپ، طلبا طالبات نے تیر اندازی کے جوہر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) محکمہ تعلیم ڈی ایم سی کورنگی اور ڈسٹرکٹ بیئر بو آرچری ایسوسی ایشن کے باہمی اشترک سے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تیر اندازی کے مقابلوں کے انعقاد کیا گیا جس میں 150سے زائد طبا و طالبات نے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں کی تیاری انٹرنیشل سرٹیفائیڈ کوچ فرخ بلال نے کروائی جبکہ کیو اے اے آرچری نے تکنیکی سپورٹ فراہم کی اور سندھ بیربوآرچری ایسوسی ایشن نے خصوصی تعاون کیا۔

تقریب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف سیاسی، کاروباری، سماجی، تعلیمی اورشعبہ کھیل و صحافت سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی جبکہ سرکاری افسران اور والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اسکولوں کے بچوں نے خصوصی ٹیبلوز بھی پیش کیے اورشاندار بینڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جسے سب شرکا نے بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر بلدیات اور رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین خان نے اپنے خطاب میں محکمہ تعلیم کے افسران کو پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کی طرح بلدیاتی اسکولوں کے بچوں کو بھی پذیرائی کی اشد ضرورت ہے ان بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ہرفورم پران بچوں کو آگے لیکر آئیں گے۔

پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی محمد احسان اور ڈپٹی ڈائریکٹرخورشید عالم خان نے مہمانوں میں اعزازی شیلڈز، کامیاب طلبا و طالبات میں میڈلزاور حصہ لینے والے تمام بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔