وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرشیخوپورہ میں غریب اور مستحقین میں امدادی چیک تقسیم

بدھ 30 نومبر 2022 20:08

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرشیخوپورہ میں غریب اور مستحقین میں امدادی ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر اراکین صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ اور عمر آفتاب ڈھلوں نے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شیخوپورہ سرمد تیمور اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس سید اظہر عباس گیلانی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں غریب اور مستحق خاندانوں میں مالی امدادی کے چیک تقسیم کیے۔

چیک وصول کرنے والے غریب اور ضرورت مند افراد نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مالی امداد کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرمد تیمور نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے جن لوگوں نے حکومت پنجاب کو مالی امداد کے لئے درخواستیں دی تھیں ، ان افراد میں 25 ، 25 ہزار روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس سید اظہر عباس گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ غریب عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ اس سلسلے میں عوام کی خدمت کے جذبے سے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔\378