ایل پی جی کی قیمت میں 11روپے 79پیسے فی کلو اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

گھریلو سلنڈر 2548 روپے 29پیسے ،کمرشل سلنڈر 9804روپے میں دستیاب ہوگا

جمعرات 1 دسمبر 2022 15:12

ایل پی جی کی قیمت میں 11روپے 79پیسے فی کلو اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2022ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمت میں 11روپے 79پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق فوری ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11روپے 79پیسے اضافے کے ساتھ 215روپے 95پیسے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 139 روپے 13 پیسے اضافے کے بعد 2548 روپے 29پیسے مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ کمرشل سلنڈر 9804روپے میں دستیاب ہوگا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ سستی گیس کی فراہمی کے لیے ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔واضح رہے کہ نومبر کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2409روپے 13 پیسے تھی۔