سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،مختلف سیکٹروں میں تجاوزات کا خاتمہ

جمعرات 1 دسمبر 2022 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2022ء) سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مختلف سیکٹروں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ جمعرات کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کپیٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایات پر ڈی جی انفورسمنٹ نے انسدادِ تجاوزات سکواڈ کو اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات جس میں فنسز لوہے کی گریلز اور کانٹے دار تار اور سی ڈی اے زمین پر بنائے گئے غیر قانونی لان کو ختم کرنے بارے احکامات دیئے جس پر انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں G-9, H-13,G-6 بری امام سیکٹر C-13 میں تجاوزات کو ختم کردیا۔

آپریشن کا آغاز سیکٹر جی سکس آبپارہ جی ٹی ایس اڈہ سے کیا جہاں ایک غیر قانونی کھوکھا گرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بلڈنگ بائی لاز کے زمرے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر ایچ۔13 میں خلافِ ضابطہ بنائی گئی عمارتوں کو سر بمہر کیا گیا۔ بری امام میں بھی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو چاردیواریاں گرا دی گئیں۔ سیکٹر جی نائن نیلم روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مکانات سے باہر لان لوہے کی فنس وغیرہ گرائی گئی۔ اس کے علاوہ مارگلہ روڈ پر مقامی لوگوں نے روڈ کا تعمیراتی کام بند کرا دیا تھا جس پر انفورسمنٹ سٹاف نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جا کر کام جاری کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :