معاشرے کے خصوصی افراد کو کارآمد شہری بنانے کیلئےہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:24

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت معاشرے کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور ہنرمند شہری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خصوصی افراد کی تربیت اور ٹیکنیکل تعلیم سمیت مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے منصوبے شروع کئے ہیں، ہم سب کو اپنے معاشرے کے خصوصی افراد کو کارآمد شہری بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں میں خصوصی افراد کے ملازمت میں کوٹے پر من عن عمل درآمد یقینی بنائیں۔