پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اوکاڑہ کانوجوان عازم حج عثمان ارشد کوئٹہ سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ

عثمان ارشد کا ایران،عراق اورکویت سے ہوتے ہوئے تقریبا چھ ماہ کے عرصہ میں سعوی عرب پہنچنے کا پلان

اتوار 4 دسمبر 2022 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اوکاڑہ کانوجوان عازم حج عثمان ارشد کوئٹہ سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوگیا،عثمان ارشد کا ایران،عراق اورکویت سے ہوتے ہوئے تقریبا چھ ماہ کے عرصہ میں سعوی عرب پہنچنے کا پلان ہے۔

(جاری ہے)

پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے عثمان ارشد یکم اکتوبر کواپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے روانہ ہوا تھا 25سالہ عثمان ارشد اوکاڑہ سے تقریباً ایک ماہ میں کوئٹہ پیدل پہنچا تھا ،تاہم ویزہ کے حصول کے لئے عثمان ارشد کو تقریبا ایک ماہ کوئٹہ قیام کرنا پڑا،اس دوران ویزے کیلئے انہیں اسلام آباد بھی جانا پڑاجس کے بعد وہ اتوار کو کوئٹہ سے اگلی منزل ایران کیلئے روانہ ہوا، عثمان ارشد کوئٹہ سے مستونگ،نوشکی،نوکنڈی،دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے ایران اور وہاں سے آگے عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے 5400 کلومیٹر کا سفر کرکے سعودی عرب پہنچے گا۔