سعودی ہیریٹیج اتھارٹی نے 67 نئے مقامات کو آثار قدیمہ میں شامل کر لیا

پیر 5 دسمبر 2022 09:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) سعودی ہیریٹیج اتھارٹی نے 67 نئے آثار قدیمہ کا نوادرات کے قومی رجسٹر میں اندارج کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ان نئے مقامات میں متعدد آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات شامل ہیںجن کو رجسٹرڈ کرنے کت بعد آثار قدیمہ کے مقامات کی کل تعداد 8 ہزار 531 تک پہنچ گئی ہے۔شمالی سرحدی علاقے سے سب سے زیادہ 15 مقامات کو آثار قدیمہ کا درجہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تبوک سے 13مقامات، حائل 10، الجوف 9، القصیم 5، ریاض سے 4 مقامات، عسیر 3، مدینہ منورہ سے 3 مقامات، الباحہ سے ایک اور مکہ مکرمہ سے بھی ایک مقام کو آثار قدیمہ میں جگہ دی گئی۔ہیریٹیج اتھارٹی میں آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کی دریافت کے لیے کام کرتی ہے۔ ہیریٹیج اتھارٹی ان مکامات کے ڈیجیٹل نقشے بناتی ،تحفظ کے اقدامات اٹھاتی ، تحفظ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ان کا مقامی ڈیٹاتیار کرتی ،ان پر کئے جانے والے کاموں کو محفوظ اور دستاویزی شکل دیتی ہے۔ ہیریٹیج اتھارٹی نے گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران اس حوالے سے شہریوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ "بلاغ" پلیٹ فارم کے ذریعے دریافت ہونے والے کسی بھی آثار قدیمہ کی اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :