نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 7دسمبر کو کھیلا جائے گا

پیر 5 دسمبر 2022 16:51

کوئنز ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 7دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن کھیلا جائے گا۔ میزبان نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کو مہمان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کو 132 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 37 سے کامیابی حاصل کی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 7دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 11 دسمبر کو پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا۔