ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائیاں، مالی فراڈ اور جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پیر 5 دسمبر 2022 21:52

ایف آئی اے  فیصل آباد کی کارروائیاں، مالی  فراڈ اور جنسی ہراسگی میں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمر فاروق اور علی زوہیب مغل شامل ہیں۔ ملزم عمر فاروق نے بینک کا نمائندہ بن کر شکایت کنندہ سے 784000 کا فراڈ کیا، ملزم کو گوجرہ سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم علی زوہیب مغل کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔