ایس ای سی پی؛ ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت

․ 3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ باقی تمام کمپنیاں غیر قانونی ہیں ،ذرائع ایس سی سی پی

جمعرات 8 دسمبر 2022 14:13

ایس ای سی پی؛ ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹل قرض فراہمی کے لائسنسز اجرا کے رولزمزید سخت کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے صارفین کے تحفظ کیلیے موبائل فون کے ذریعے عوام کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلیے موبائل فون ایپ کو لائسنسز کی فراہمی اورموبائل ایپ کیلیے والٹ اکائونٹس کھولنے کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای)کے این او سی سے مشروط کردیا ہے۔اس حوالے سے ایس ای سی پی کے ذرائع نے بتایاکہ 3کمپنیوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے اجرا کے لائسنسز جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ باقی تمام کمپنیاں غیر قانونی ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک چالیس سے زائد غیر قانونی موبائل ایپ بند کی جاچکی ہیں۔