پی ایم ای ایکس میں13.088بلین روپے کے سودے

جمعرات 8 دسمبر 2022 15:53

پی ایم ای ایکس میں13.088بلین روپے کے سودے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں گذشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے13.080بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12,241 رہی۔

(جاری ہے)

پی ایم ای ایکس کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت3.340بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت3.026بلین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.883بلین روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.846بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت521.168ملین روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 377.069 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت335.419ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت344.148ملین روپے، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 265.651 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت137.463ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت 13.383 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 9لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.385ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :