راولپنڈی، انعام کا لالچ دے کر شہریوں سے رقم ہتھیانے والے چار ملزمان گرفتار

جمعرات 8 دسمبر 2022 17:42

راولپنڈی، انعام کا لالچ دے کر شہریوں سے رقم ہتھیانے والے چار ملزمان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) تھانہ وارث خان پولیس نے انعام کا لالچ دے کر شہریوں سے رقم ہتھیانے والے 04 ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے 04نوسر بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں بنارس،وقار، فرخ اورنقاش شامل ہیں،ملزمان سے 22ہزار 740روپے، 04موبائل فونز اور دیگر متعلقہ آلات برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :