انڈونیشیا ، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 2 زخمی

جمعہ 9 دسمبر 2022 14:31

انڈونیشیا ، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 2 زخمی
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) انڈونیشیا کے مغربی صوبے مغربی سماٹرا میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان عارف پراتما نے میڈیا کو بتایا کہ سماٹرا میں واقع کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے کان میں کام کرنے والے 9مزدور ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حادثے کی جگہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :