ملتان ٹیسٹ، ابرار احمد نے 26 سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا
مسٹری سپنر ،محمد زاہد اور نذیر جونیئر کے بعد ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے والے تیسرے باولر بن گئے
ذیشان مہتاب جمعہ 9 دسمبر 2022 15:09
(جاری ہے)
ڈیبیو میچ کھیلنے والے ابرار احمد نے ہی انگلینڈ کی دوسری پارٹنرشپ 117 رنز پر توڑی جب انہوں نے بین ڈکٹ کو 63 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔
انگلش ٹیم کی تیسری وکٹ بھی ابرار احمد نے حاصل کی۔ ابرار احمد نے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ڈیبیو کرنے والے بولر نے انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور اس دوران انہوں نے اولی پوپ کو 60 رنز پر آؤٹ کیا۔ ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اسپن کے جال میں پھنسائے رکھا اور پانچویں وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے ہیری بروک کو 9 رنز پر آؤٹ کیا۔ مسٹری سپنر نے 228 کے مجموعی سکور پر کپتان بین سٹوکس کو 30 رنز پر آؤٹ کیا، یوں انہوں نے لگاتار 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی 7ویں وکٹ 231 رنز پر ابرار احمد نے ہی حاصل کی جب انہوں نے ول جیکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی تمام وکٹس ابرار احمد ہی حاصل کریں گے تاہم زاہد محمود نے ایسا نہ ہونے دیا۔ زاہد محمود نے انگلینڈ کے اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کو آؤٹ کیا۔ پہلی اننگز میں ابرار احمد نے مجموعی طور پر 22 اوورز کرا کر 7 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زاہد محمود نے 7.4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے فہیم اشرف، محمد علی اور محمد نواز پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ اس سے قبل نذیر جونیئر نے 1969ء میں 99 رنز کے عوض 7 اور محمد زاہد نے 1996ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 66 رنز دیکر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔ انگلینڈ کا سکواڈ کپتان بین سٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.