چین ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر

چین اور فلسطین کی دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہیں، شی جن پھنگ فلسطینی عوام کو چینی عوام کے ساتھ اپنے تعلقات پر بے حد فخر ہے، فلسطینی صدر کی گفتگو

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:09

چین ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور فلسطین کی دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہیں ۔ نصف صدی سے زیادہ عرصے سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا ہے اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں کسی بھی طرح کی تبدیلی آئے ، چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے ان کے منصفانہ نصب العین کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔محمود عباس نے کہا کہ "فلسطینی عوام کو چینی عوام کے ساتھ اپنے تعلقات پر بے حد فخر ہے۔ دنیا میں اہم اثر و رسوخ رکھنے والے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کی ہے۔انہوں نے فلسطینی عوام کی جانب سے صدر شی جن پھنگ اور تمام چینی عوام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :