قومی ٹیم کی نماز جمعہ کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کھلاڑیوں نے ثقلین مشتاق کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جس میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 دسمبر 2022 16:03

قومی ٹیم کی نماز جمعہ کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 دسمبر 2022ء ) ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نماز جمعہ کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 281 رنز بناکر پوویلین لوٹ گئی ۔ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنالیے۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان میں مسٹری سپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی طرف کرائی۔ انہوں نے زیک کرولی کو 19 رنز پر بولڈ کیا۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلش بیٹرز کی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا انداز اپنایا، اس دوران بین ڈکٹ اور اولی پوپ کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈیبیو میچ کھیلنے والے ابرار احمد نے ہی انگلینڈ کی دوسری پارٹنرشپ 117 رنز پر توڑی جب انہوں نے بین ڈکٹ کو 63 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

انگلش ٹیم کی تیسری وکٹ بھی ابرار احمد نے حاصل کی۔ ابرار احمد نے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ڈیبیو کرنے والے بولر نے انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور اس دوران انہوں نے اولی پوپ کو 60 رنز پر آؤٹ کیا۔ ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اسپن کے جال میں پھنسائے رکھا اور پانچویں وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے ہیری بروک کو 9 رنز پر آؤٹ کیا۔

مسٹری سپنر نے 228 کے مجموعی سکور پر کپتان بین سٹوکس کو 30 رنز پر آؤٹ کیا، یوں انہوں نے لگاتار 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی 7ویں وکٹ 231 رنز پر ابرار احمد نے ہی حاصل کی جب انہوں نے ول جیکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ زاہد محمود نے انگلینڈ کے اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کو آؤٹ کیا۔ پہلی اننگز میں ابرار احمد نے مجموعی طور پر 22 اوورز کرا کر 7 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زاہد محمود نے 7.4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے فہیم اشرف، محمد علی اور محمد نواز پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کھانے کے وقفے کے دوران کوچ ثقلین مشتاق کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جس میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔