ہائیکورٹ کا رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:22

ہائیکورٹ کا رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالتِ عالیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کرشنگ سیزن شروع ہو چکا ہے مگر محکمہ ایکسائزاین او سی جاری نہیں کر رہا۔واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔