چین اور روس کی 7 روزہ مشرکہ بحری مشقیں شروع

جمعرات 22 دسمبر 2022 09:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2022ء) چین اور روس کے بحری بیڑوں نے، بحرالکاحل میں مشرقی چین کے ساحلوں پر جمعرات سے فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں جو 7 دن تک جاری رہیں گی۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق چین وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار میں "مشترکہ سمندر 2022" سالانہ مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔

یہ مشقیں چین کے مشرقی صوبے جیجیانگ کے شہروں 'جوو شان' اور 'ٹائیجو' کی درمیانی ساحلی پٹی پر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین کا ہدف بحری سلامتی کے خطرے کے مقابل مشترکہ آپریشنل قابلیت کو تقویت دینے کے عزم کا اظہار کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک ربط و ضبط کا مقصد باہمی اتحاد کو تقویت دینا ہے۔روس وزارت دفاع نے بھی اپنےبیان میں کہا ہے کہ مشقوں کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے درمیان بحری تعاون کو تقویت دینا اور ایشیا ۔ پیسیفک علاقے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :