چیف ایگزیکٹیو آفیسرحیسکو محمد خان سوہوملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے

بدھ 4 جنوری 2023 19:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2023ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسرحیسکو محمد خان سوہوملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ حیسکو افسران کے جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے محمد خان سوہو چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جی ایم ٹیکنیکل گل منیر سرہیو نے کہا ہے کہ محمد خان سوہو ایک نیک دل انسان اور ذہین آفیسر ہیں، جنہوں نے مختصر عرصہ میں حیسکو میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کمپنی کی پرفارمنس کو عروج حاصل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیسکو کانفرنس ہال میں مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہونے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد خان سوہوکے اعزاز میں منعقد ہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسرسرفراز احمد خان ، چیف کمرشل آفیسرنثار احمد میمن ،ایکٹنگ چیف انجینئر (پلاننگ)روشن علی اوٹھو ، چیف انجنیئر (پی ایم یو)ریاض احمد پٹھان،ایچ ار اینڈ ایڈمن ڈائریکٹرشفیق احمد میمن ، منیجر(ایچ ار ایم)ناصر علی خان ، منیجر (ایڈمن)پشمینہ ، منیجر (ایل اینڈ سی)مانجھی خان ، ڈی جی (ایل اینڈ ایل)ستار بخش سومرو، منیجر (ایم ایم) عبدالحق شیخ ، ایس ای سرکل حیدرآبادگلزار احمد دستی ،ایس ای سرکل لاڑ عبدالغفور شیخ ، ایس ای سرکل نواب شاہ جلال الدین عباسی ، ایس ای سرکل میرپور خاص رشید انصاری ،ایس ای جی ایس او رمیش کمار ،ڈائریکٹر (ایم آئی ایس)نادر خشک ، ڈائریکٹر (سیفٹی)مشتاق دایو ،ڈپٹی منیجر (سی ایم ) سیل سعید احمد خان ، ڈپٹی منیجر (سکیورٹی) صیف الدین میمن ، عرفان کریم شیخ ، محمد صادق کبر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر جی ایم (ٹیکنیکل)نے کہا کہ محمد خان سوہو نے حیسکو کو ترقی اور کامیابی کی راہوں پر گامزن کرنے میں انتھک اور ناقابل ِ فراموش خدمات انجام دی ہیں جس کو اہل حیسکو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔محمد خان سوہو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر بات چیت کرتے ہو کہا کہ حیسکو نے مجھے جو عزت، محبت اور پہچان دی ہے اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا اور یہی میری زندگی کا کل اثاثہ ہے ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے رفقاء کار، سنیئر افسران اور تمام عملہ کا شکریہ ادا کیا۔