سندھ ہائی کورٹ، 5 ارب سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور

جمعرات 19 جنوری 2023 12:07

سندھ ہائی کورٹ، 5 ارب سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) سندھ ہائیکورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم عبدالناصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم پر 15 کروڑ روپے عوام سے وصول کرنے کا الزام ہے ۔ملزم چھ سال سے مفرور تھا اور اس نے عوام کی دولت لوٹنے میں سہولت کاری کی۔عدالت نے ملزم عبدالناصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ملزم 15کروڑ مالیت کی دستاویزات بھی جمع کرائے۔