امریکا اور چین کو ایک دوسرے کو مکمل طور پر سمجھنا چاہیے اور ہم آہنگ تعلقات استوار کرنے چاہیے، ہنری کسنجر

جمعہ 20 جنوری 2023 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2023ء) سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کو ایک دوسرے کو مکمل طور پر سمجھنا چاہیے اور دنیا میں امن اور ترقی کے لیے زیادہ ہم آہنگ تعلقات استوار کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کے سالانہ نئے سال کے موقع پر اپنے ویڈیو ریمارکس میں کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے حال ہی میں بالی میں ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات میں تشویشناک رجحان کو تبدیل کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئت کہاکہ یہ ایک اچھی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو بہت سے شعبوں میں بات چیت کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چین نے اس حوالے سے متعدد عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ امریکا اور چین مل کر اپنے ممالک کے لیے بہترین کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ چین اور امریکاکے ثقافت بارے میں مختلف تصورات ہیں جسے دونوں فریقوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔