ایلون مسک ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے مشکل میں پڑ گئے

ْمیں نے اکاونٹ پر اپنا نام تبدیل کردیا، اب ٹوئٹر مجھے اسے واپس تبدیل نہیں کرنے دے رہا،مسک

جمعرات 26 جنوری 2023 15:14

ایلون مسک ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے مشکل میں پڑ گئے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سربراہ ایلون مسک ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے مشکل میں پڑ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے مسٹر ٹوئٹ کیا جس کے بعد اب وہ اسے تبدیل نہیں کر پا رہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ہنسنے کا ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اکاونٹ پر اپنا نام تبدیل کردیا، اب ٹوئٹر مجھے اسے واپس تبدیل نہیں کرنے دے رہا۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس حوالے سے 8 گھنٹے قبل ٹوئٹ کی تھی اور اب بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ان کا تبدیل کیا ہوا نام ہی دِکھ رہا ہے۔ٹوئٹر کے سربراہ کی اس پوسٹ پر کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :