ریسکیو1122 بنوں کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

جمعرات 26 جنوری 2023 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) ریسکیو1122 ٹریننگ ونگ بنوں کی جانب سے بنوں وولن مل کے اہلکاروں کے لئے فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد فہیم کی خصوصی ہدایات پر ٹریننگ ونگ ٹیم نے خصوصی فرسٹ ایڈ اور آگ کو بجھانے کے حوالے سے ٹریننگ دی۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں مریض یا زخمی کو ہسپتال پہنچانے سے پہلے فوری فرسٹ ایڈ اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو اور آگ لگنے کی صورت میں آگ کو کیسے کم کیا جائے۔بنوں وولن مل انتظامیہ نے تربیت کی فراہمی پر ریسکیو1122 بنوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :