گورنرسندھ سے ڈمپر لوڈر ایسوسی ایشن کے پندرہ رکنی وفد کی ملاقات

ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 جنوری 2023 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈمپر لوڈر ایسوسی ایشن کے پندرہ رکنی وفد نے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت حاجی لیاقت محسود کررہے تھے۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر اور لوڈر معاشی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری تمام شہریوں پر یکساں طور پر لاگو ہے، اور ٹریفک قوانین پر درست طریقہ سے عمل کرکے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔ وفد اراکین نے ہیوی ٹریفک کے اوقات کار کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے تحفظات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔