امریکا نے چینی جاسو س کو 8 سال کی سزا سنادی

جمعہ 27 جنوری 2023 21:36

امریکا نے چینی جاسو س کو 8 سال کی سزا سنادی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) امریکا نے انجینئروں اور سائنس دانوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور انہیں چین حکومت تک پہنچانے کے جٴْرم میں چینی جاسوس کو 8 سال سزائے قید سٴْنا دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ژی چاوکن نامی جاسوس 2013 میں الیکٹرک انجینئرنگ کے لئے امریکا کے الینوئے ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ میں داخل ہوا اور بعد ازاں امریکی فوج کی متبادل فورسز میں شامل ہو گیا۔

جاسوس کو 2018 میں گرفتار کر لیا گیا۔31 سالہ ڑی چاوکن جاسو س کو چین کی وزارت برائے قومی سلامتی کے ایجنٹ کی حیثیت سے غیر قانونی حرکات و سکنات میں ملّوث ہونے اور امریکی فوج کے ساتھ قابلِ گرفت سطح پر غلط بیانی کرنے کے الزام کے جاری مقدمے میں 8 سال سزائے قید سٴْنا دی ہے۔امریکی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ژی چاوکن کی جاسوسی امریکی ایوی ایشن اور خلائی ٹیکنالوجی تک رسائی کی، کوششوں کا حصہ ہے

متعلقہ عنوان :