خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اپر کرم کی ٹیم کا پاراچنار بازار میں کریک ڈاؤن

جمعہ 27 جنوری 2023 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر کرم کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پاراچناربازار میں مختلف دکانوں کی انسپکشن کی جن میں دودھ، کریانہ، ہوٹل، ریسٹورنٹس فیش اور کباب شاپس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے دودھ اور تیل کی موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی۔دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور دو دکانوں سے 20 کلو باسی مچھلی ملنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ جبکہ دکانداروں کو لائسنس اورصحت و صفائی کے حوالے سے نوٹس بھی جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :