پاکستان کی سویڈن اور ہالینڈ کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

ڈینش حکام پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھیں،ترجمان دفترخارجہ

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:16

پاکستان کی سویڈن اور ہالینڈ کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) پاکستان نے سویڈن اور ہالینڈ کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بیحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں سوچی سمجھی سازش کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے مکروہ واقعات کا سلسلہ جاری ہے ،ترجمان دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے شکار شخص نے سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی اشتعال انگیز حرکت دہرائی، نفرت انگیز حرکت کے بار بار ارتکاب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے شبہات کو یقین میں بدل دیا،مسلم دنیا کو کوئی شبہ نہیں کہ آزادای اظہار کے نام پر نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے، اس قانونی ضابطے پر بھی سوال اٹھتا ہے جس کی آڑ میں اسلاموفوبیا کا شکار افراد چھپتے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار ذمہ داری کے ساتھ ہی ممکن ہے، عالمی برادی و حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کو روکیں،پاکستان نے اپنی تشویش سے ڈینش حکام کو آگاہ کر دیا ہے،عالمی برادری نفرت پھیلانے والوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی،ڈینش حکام پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھیں،نفرت اور اسلاموفوبیا پر مبنی کارروائیاں روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :