ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا سپر فور مرحلہ پیر (کل)سے شروع ہوگا

اتوار 29 جنوری 2023 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا سپر فور مرحلہ پیر 30 جنوری سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخرشاہ نے کہاہے کہ سپرفور مرحلے کا پہلا میچ پیر کوصبح 10 بجے فلسطین اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، سپرفور مرحلے کا دوسرا میچ پیر کو ہی دن 2 بجے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا۔