Live Updates

احتجاج اور دفعہ144 کی خلاف ورزی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

منگل 31 جنوری 2023 17:59

احتجاج اور دفعہ144 کی خلاف ورزی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن کی عدالت نے احتجاج اور دفعہ144 کی خلاف ورزی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئے اور عدالت کو بتایاکہ طبی بنیادوں پر اور سکیورٹی مسائل کے باعث عمران خان عدالت پیش نہیں ہو سکے، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات