محکمہ زراعت سیالکوٹ کی کاشتکاروں کو موسم گرما کی سبزیاں کاشت کرنے کی ہدایات جاری

بدھ 1 فروری 2023 10:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو موسم گرما کی سبزیاں کاشت کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں ۔اس حوالے سےایگری کلچر آ فیسر (ٹیکنیکل )محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ نے کہاہے کہ کاشتکارموسم گرما کی سبزیاں کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توری،بھنڈی توری،گھیا توڑی،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ،تر،کھیرا اورپیٹھا وغیرہ سمیت موسم گرما کی دیگر سبزیوں کی کاشت فوری کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت وسط فروری تا مارچ کے اختتام تک کی جا سکتی ہے،مارچ کے بعد کاشت کی گئی سبزیات کی کاشت درجہ حرارت بڑھنے سے قاصر رہتی ہے،موسم گرما کی سبزیات کی نشوونما کے لئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کے لئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے،سبزیات کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے،سبزیات کی کاشت کے لئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کی اگاو کی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو اور کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے ایسی اقسام کا انتخاب کریں جو موسمی حالات کے مطابق کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں ، جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہوجائے تو اسے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ فاصلہ پر منتقل کردیں،کریلا،گھیاکدو،چپن کدو،گھیا توری،تر اور کھیرا کی کاشت پٹریوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹریوں کے دونوں جانب کرنے سے بتائج بہتر ملتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :