Live Updates

سیاسی کشیدگی نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ‘حافظ عبدالرحمن

عمران خان ملک میں انتشار کی سیا ست ،ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں

جمعرات 2 فروری 2023 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) امیر جمعیت علمائے اسلام علامہ اقبال ٹائون حافظ عبدالرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے،مہنگا ئی اوربے روز گاری کے باعث ہر طبقہ پر یشان ہے سیا ستدان بلی چوہے کے کھیل میںمصرو ف ہیں، عمران خان ملک میں انتشار کی سیا ست کرر ہے ہیں اور پی ٹی آئی ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے سیکرٹری جنرل جمعیة علمائِ اسلام علامہ اقبال ٹائون قاری معاویہ محمود مکی و دیگر سے گفتگوکر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی بد قسمتی سے نہ تو اپنی کو ئی سیا سی تر بیت ہے نہ ہی انہو ں نے اپنی جماعت کی کو ئی سیا سی تر بیت کی ہے۔ سیا ست میں اخلا قیا ت کادامن کہیں نہیں چھوڑنا چاہیے مگر خان صاحب نے تو نئی نسل کو کہیں کا نہیں چھوڑا، یہی وجہ ہے کہ ملک میں آ ج ہر طر ف کشید گی ہی کشیدگی نظر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیا سی جماعتیں اختلافا ت کے باوجود اپنے کارکنو ں کو اخلا قیات کے دائرے میں راہ کرکام کرنے کی تر بیت کر یں گا لی گلو چ اور دنگا فساد ت مسا ئل کاحل نہیں ہیں ، پی ٹی آئی کے ورکر بھی ہمارے بھا ئی ہیں انہیں جذبا ت کی بجائے حقا ئق پر مبنی سیا ست کر نی چاہیے اور دیگر جماعتوں کے لیڈرو ں کو گا لیاں نکا لنا مسئلے کا حل نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات