ثانیہ مرزا کی گھر واپسی، شعیب ملک کے گلے لگ گئیں

شعیب ملک نے نا صرف گرم جوشی سے ثانیہ مرزا کا استقبال کیا بلکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 فروری 2023 12:54

ثانیہ مرزا کی گھر واپسی، شعیب ملک کے گلے لگ گئیں
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 فروری 2023ء ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائشگاہ پہنچیں تو ان کے شوہر شعیب ملک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ثانیہ ان کے گلے لگ گئیں۔ سٹار جوڑی کے اس طرح بغلگیر ہونے کی ویڈیو پر ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے جذباتی الوداع کہہ تو ان کے پرستاروں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

دریں اثناء دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ثانیہ مرزا کے آخری میچ کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس تقریب میں ان کے ٹینس سٹار کے دوست احباب اور عزیز و اقارب کے علاوہ ان کے قومی کرکٹر اور شوہر شعیب ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے نا صرف گرم جوشی سے ثانیہ مرزا کا استقبال کیا بلکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر ٹینس اسٹار نے بھی گلے مل کر اپنے شوہر کی محبت کا جواب محبت سے دیا، جس کے بعد اس جوڑی کی طلاق سے متعلق گردش کرتی تمام خبریں دم توڑ گئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی شعیب ملک کو گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’جب آپ اپنے گھر آتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس دنیا کے سب سے بہترین اہل خانہ اور دوست احباب ہیں۔ شکریہ‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’وہ ان سب کی جانب سے استقبال دیکھ کر سچ میں سرپرائز ہوگئیں‘۔